سفیر رضا: شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے بعد اب ان کی ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ کئی روز تک لاپتہ رہنے والے شاعر احمد فرہاد کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر عدالت نے پولیس سے کل ریکارڈ طلب کر لیا ہے ،درخواست ضمانت سید ذوالقرنین نقوی ایڈوکیٹ نے دائر کی۔
دوسری جانب مظفرآباد میں 13 مئی کو ہونے والے واقعات کے خلاف درج ایف آئی آر میں احمد فرہاد بھی شاملِ تفتیش کر لیا گیا ہے ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد فرہاد نے 13 مئی کے واقعات کے بعد اپنے وی لاگ میں غلط معلومات پھیلائیں،احمد فرہاد کے وی لاگ پر دشمن ملک بھارت نے پراپیگنڈا کیا، احمد فرہاد نے ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران ہونی والی اموات کے متعلق غلط اعداد و شمار ظاہر کیے۔
13 مئی کو ہونے والی ایف آئی آر 24 نیوز نیوز نے حاصل کر لی ، احمد فرہاد اس وقت مظفرآباد پولیس کی تحویل میں ہیں،احمد فرہاد 15 دن قبل اسلام آباد سے لاپتہ ہو گے تھے۔