ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جو سی وی نہیں بنا سکتا وہ جاب کیسے لے گا ؟

جو سی وی نہیں بنا سکتا وہ جاب کیسے لے گا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42 : نوکری کے خواہشمند 70 فیصد اُمیدوار سی وی کی وجہ سے جاب حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں، پروفیشنل طریقے سے سی وی بنانا نوکری کے حصول کیلئے  پہلا ضروری عمل ہے، کسی بھی نوکری کے لئے پروفیشنل سی وی بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

سٹی 42 کے مارننگ شو ’مارننگ وِد فضا‘ میں ایچ آر کنسلٹنٹ   فراز اسلم نے  سی وی بنانے کی ٹیکنیک سے  متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پروفیشنل  سی وی میں 3 چیزوں کا  خیال رکھنا چاہیے، اپنی واضح  بیک گراؤنڈ کے ساتھ  فارمل ڈریس میں تصویز آویزاں کریں، سب سے پہلے اپنا  پیشہ ورانہ تجربے  اور مہارت  کے بارے میں تحریر کریں، اپنی  کامیابیوں اور اعزازات کے بارے میں  بتائیں، اس کے بعد اپنی تعلیمی قابلیت تازہ ترین ڈگری کے مطابق بتا ئیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سی وی کو مختصر رکھیں، تفصیلات سے  گریز کریں، جاب کیلئے انٹرویو  دینے سے پہلے  اپنی شخصیت  کو جاذب نظر  اور پُر اعتماد بنائیں, جہاں جاب کے لئے اپلائی کر رہے ہیں اور جس پوسٹ کیلئے اپلائی کر رہے ہیں اس کے بارے میں مکمل معلومات   ہونی ضروری ہیں، یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ اس جاب کے 5 برس بعد آپ خود کو کس پوزیشن پر دیکھتے ہیں، انٹرویو میں آپ کے علم و قابلیت کے ساتھ ساتھ آپ کا اعتماد اور شخصیت  مختلف چیلنجز کو سر انجام دینے کی خصوصیات  اہمیت  کی حامل ہیں۔

 انٹرویو سے متعلق انہوں نے بتایا کہ انٹرویو کے دوران  پریشانی، کنفیوزن  اور ہاتھوں کی  حرکات  بہت اہم ہیں، اس سے آپ میں اعتماد کی کمی  ظاہر ہوتی ہے اس  سے گزیز کریں، کوئی جواب نہیں آتا تو  غلط  جواب کی  بجائے پُر اعتماد انداز میں   غلطی  تسلیم کرتے ہوئے گے بڑھیں، جاب   کے دوران اپنی سکلز یعنی مہارتیں بہتر بنانے پر ضرور کام کریں تاکہ ترقی   کرنے سے آپ کو کوئی نہ روک سکے۔
 

Ansa Awais

Content Writer