عرفان ملک : ایف آئی اے سائبر کرائم کاایس ایچ او رشوت طلب کرنے پرمعطل ہو گیا۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سید حشمت کمال نے ایس ایچ او عاشر کی معطلی کے احکامات جاری کئے۔
ایس ایچ او عاشر نے چند روز قبل لیڈز سینٹر پر چھاپہ مارا،شہری بہزاد بابر کو گرفتار کیا اور اس سے ایک کروڑروپے رشوت طلب کی۔ 30لاکھ لے کر چھوڑ دیا۔
حشمت کمال نے انکوائری میں قصوروارثابت ہونے پر ایس ایچ او عاشر کو معطل کر دیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا ایس ایچ او 30 لاکھ رشوت لینے پر معطل
30 May, 2024 | 05:43 PM