ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت کے وزیر بجلی ڈاکٹر محمود اے ایم بشہری سے عبدالعلیم خان کی ملاقات

 کویت کے وزیر بجلی ڈاکٹر محمود اے ایم بشہری سے عبدالعلیم خان کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کویت کے وزیر بجلی، پانی و توانائی ڈاکٹر محمود اے ایم بشہری سے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی ملاقات ہوئی۔ 

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کویت سے دو طرفہ تجارتی معاملات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ دونوں ممالک جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور تجارتی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ۔ کویت اور پاکستان کو انرجی چیلنجز کا سامنا، ایس آئی ایف سی کے تحت جوائنٹ ورکنگ گروپس پر اتفاق ہوا ۔ 

عبدالعلیم خان نے کہا کہ کویت کوپاکستان میں سرمایہ کاری اور نئے بزنس کیلئے وسیع مواقع فراہم کریں گے، پاکستان کویت کیلئے ایکسپورٹ زون اور خصوصی مراعات کیلئے تیار ہے۔  ڈیری فارمنگ، میٹ پراڈکٹس، رائس اور اشیائے خوردونوش کا بڑا سکوپ موجود ہے۔ دو نوں ملکوں کے مفاد میں دورہ کویت کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانا چاہتے ہیں۔ 

 کویت کے وزیر ڈاکٹر محمود اے ایم بشہری نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کویت کے وزیر نے عبدالعلیم خان سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تجارت میں اضافے کے خواہاں ہیں۔

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان اور کویتی وزیر ڈاکٹر محمود اے ایم بشہری نے باہم خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ عبدالعلیم خان کی کویت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سرکاری سرگرمیوں کا آغازہو گیا۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان کا یہ دورہ کویت پانچویں جوائنٹ منسٹریل کمیشن کا حصہ ہے۔ ٹریڈ اینڈ کامرس، اکنامک افئیرز، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران ان کے ہمراہ ہیں۔