شوق کا کوئی مول نہیں ،ڈولفن اہلکار کی پینٹنگ میں کمال کی مہارت

30 May, 2024 | 04:32 PM

Ansa Awais
Read more!

سٹی42 : ڈولفن اہلکار کی پینٹنگز نے سب کو حیران کر دیا۔ اتنی باریکی سے اتنا زبردست کام۔ڈولفن اہلکار کی شاہکار پینٹنگز کے ملک بھی میں چرچے، میزبان فضا علی نے کہا کہ دنیا میں اسی فیصد لوگ ایسے ہیں جن کو پینٹنگ اور اسکیچنگ کا شوق ہے ۔کس طرح کی پینٹنگ کرتے ہیں ؟ کیسا سکیچ کرتے ہیں ؟ انتہائی خوبصورت پینٹنگ کتنے دن میں تیار ہو جاتی ہے؟ ایک پینٹنگ کی قیمت کی ہوتی ہے؟ پینٹر بننے کا شوق کب سے تھا؟ پولیس والے دوست کیا کہتے ہیں۔ سنیے مارننگ شو "مارننگ وِد فضا"  میں ڈولفن پولیس اہلکار سید زین کی دلچسپ گفتگو

پولیس اہلکار نے بتایا کہ لوگوں کو  پینٹنگ کرنے کا بھی شوق ہے اور دیکھنے کا بھی ان کا مزید کہنا ہے کہ آج کل کے دور میں پریشانیاں (Tension) اور سٹریس (Stress) جیسے بہت سے معاملات ہیں اس میں پینٹنگ ایک ایسے چیز ہے جو مینٹل تھراپی بھی کرتی ہے آپ کو اسکیچنگ اور پینٹنگ دیکھ کر سکون ملتا ہے ۔اس پر میزبان فضا علی نے سوال کیا کہ زین بھائی آپ پولیس میں ہیں ہمارے سپاہی بھائی ہیں اس کے باوجود یہ کیسے شروع کردیا اس میں کیسے دل لگ گیا؟

اس پر زین نے جواب دیا کہ اللہ نے ہر انسان میں کوئی خوبی رکھی ہے جیسے کہ آپ میں اینکر کی ہے جو آپ بخوبی نبھا رہی ہیں آپ کا پاکستان کیا پوری دنیا میں نام ہےاللہ نے آپ سے یہ مخصوص کام لینا تھا اسی طرح اللہ نے مجھ میں بھی آرٹ کی خصوصیت مجھ میں رکھ دی۔ بد قسمتی ( Unfortunately) سے پاکستان میں آپ کو آرٹ کا فوری ریٹرن نہیں ملتا آپ کو اس کے ساتھ ارننگ(Earning)کیلئے کوئی پرمننٹ جاب( Permanent Job) کرنا پڑتی ہے اور کچھ میں نے والدین کے کہنے پر پولیس فورس جوائن (Join) کی جس سے مجھے دلی لگاو ہےاس فورس نے مجھے بہت محبت دی ہے اس یونیفارم (Uniform) کی وجہ سے مجھے کافی ریسپکٹ (Respect)دی ہے ۔ز ین نے پولیس اور میڈیا کو خراج تحسین پیش کیا ۔اور کہا کہ میڈیا کے لوگوں نے پولیس کا سوفٹ کارنر ، سوفٹ امیج (Soft Image)دکھایا خاص طور پر سٹی42 اور 24 نیوز  لوگوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لے کر آتا ہے ۔



مزیدخبریں