ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفت درسی کتب کی قلت ، سکولوں کے بچوں کیلئے چھٹیوں کا ہوم ورک کرنا مشکل ہوگیا

 مفت درسی کتب کی قلت ، سکولوں کے بچوں کیلئے چھٹیوں کا ہوم ورک کرنا مشکل ہوگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض : پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی سستی طلبہ کے گلے پڑ گئی،سکولوں میں مفت درسی کتب کی قلت آج بھی برقرارہے کتابیں نہ ملنے کے باعث سکولوں کے بچوں کیلئے چھٹیوں کا ہوم ورک کرنا مشکل ہوگیا۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی مفت درسی کتب کی شارٹیج پوری نہ ہوسکی۔چہارم، ششم ،نہم و دہم کی ترجمتہ القرآن کی کتاب بچوں کو نہ مل سکی۔نہم کی کمپیوٹر سائنس اور بیالوجی کی کتاب تاحال نہ ملی۔دہم آرٹس ریاضی کی کتاب کے حصول کیلئے بھی طلباء خوار ہونے پر مجبور ہیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مطابق رواں ہفتہ میں تمام کتابیں سکولوں میں فراہم کردی جائیں گی۔
 

Ansa Awais

Content Writer