ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے اساتذہ کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف

پنجاب کے اساتذہ کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : اساتذہ کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف کرادی گئی ، ہارڈ شپ گراؤنڈز پر ٹرانسفر پورا سال کھلی رہے گی۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اساتذہ کےلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف کروا دی۔ہارڈ شپ گراؤنڈز پر ٹرانسفر اب پورا سال کھلی رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میوچل ٹرانسفر کی اجازت سال میں دو بار ہوگی۔

معذور، بیوہ، طویل فاصلہ، انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفرز بھی اوپن رکھنے کا فیصلہ۔وزیرتعلیم کےمطابق جنرل ٹرانسفر سال میں صرف 2بار ہوسکے گی۔میوچل ٹرانسفر کی اجازت سال میں 2بار ہوگی۔تمام اقسام کی پروموشن کا عمل 30 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔تمام ضلعی کمیٹیاں درخواستوں پر فیصلہ 30 دنوں میں یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔۔پالیسی کے نفاذ کے بعد اساتذہ کو طویل انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔اساتذہ کو آسانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer