(ویب ڈیسک) پی سی بی نے اسپنر اسامہ میر پر ٹی 20 سے محرومی کے بعد انگلینڈ میں کھیلنے پر بھی پابندی عائد کردی۔
پاکستانی اسپنر کو این اوسی دینے سے انکار سامنے آیاہے۔ اسامہ میر نے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گزشتہ سال جو سنٹرل کنٹریکٹ سائن کیا تھا اس کے مطابق ان کو پی ایس ایل کے ساتھ دیگر دو غیر ملکی لیگز کی اجازت تھی۔اسامہ میر چونکہ 2 لیگز کھیل چکے،اب ان کا وورسٹر شائر سے ٹی 20 بلاسٹ معاہدہ ہونے کے باوجود ختم کرنا پڑا ہے۔
پچھلے سیزن میں وورسٹر شائر کے لیے اپنے 11 میچوں میں اسامہ میر نے 6 اننگز میں 162.96 کے اسٹرائیک ریٹ سے 132 رنز بنائے، اور 16.89 کی رفتار سے 19 وکٹیں لیں۔ ان کی جگہ لیگ اسپنر ہیڈن والش کو شامل کیا گیا تھا جو ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کے پانچ ریزرو میں سے ایک ہیں۔