آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا) کے زیر اہتمام سول سیکرٹریٹ کے باہر مظاہرین کا احتجاج

30 May, 2024 | 12:49 PM

  عمیر افضل:  آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا) کے زیر اہتمام سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹفکیشن واپس لینے اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔
آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا) کے زیر اہتمام ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس لاہور کے دفتر سے سول سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی گئی۔ریلی کے بعد سیول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں چئیرمن ایپکا لاہور حاجی ارشاد نے ریلی کی قیادت کی ۔مرکزی صوبائی صدر ایپکا افتخار رسول، فرہاد اعوان، یاسر گجر، طاہر علی اور شعیب انور سمیت دیگر نےبھی  شرکت کی۔ مظاہرین نے مہنگائی کے تناسب سے سرکاری تنخواہوں میں اضافے ، ورک مین بھرتی ہونے والوں کو سول سرونٹ کا درجہ دینے، لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لینے ، برابر اسکیل میں سروس کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں تفریق ختم کرنےکے مطالبات کیے۔

کلاس فور کو بنیادی اسکیل نمبر 5 دینے اور پانی بجلی گیس سمیت تمام ضروریات زندگی  اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا۔ریلی کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔

مزیدخبریں