لاہور :خاتون کے ہاں بیک وقت 4بچوں کی پیدائش

30 May, 2024 | 12:11 PM

 زاہد چودھری: جنرل ہسپتال میں خاتون کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ جن میں دو بیٹے اور دو  بیٹیاں شامل ہیں۔
 ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ  ماں حنا پطرس اور چاروں بچے خیریت سے ہیں۔ 
اہل خانہ نے بتایا کہ پیچیدہ آپریشن خواتین ڈاکٹروں نے احسن طریقے سے سر انجام دیا۔ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق  بہترین نگہداشت اور مفت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔ 

مزیدخبریں