سبزیاں  اور  پھل بھی عوام کی پہنچ سے دور

30 May, 2024 | 11:56 AM

(سٹی42) مہنگائی سے پریشان عوام کےلئے بری خبر،انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے نئے نرخ بھی مقرر کر دیئے۔

 سفیدپوش طبقے کیلئے سبزیاں اور پھل جیسی نعمت زحمت بن گئی،  قیمتوں میں ہوشر با اضافے سے شہری پریشان ہو گئے ہیں جبکہ  اوپن مارکیٹ میں کوئی بھی سبزی 100 روپے سے کم میں دستیاب نہیں ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق  لیموں دیسی سرکاری قیمت 520 جبکہ بازار میں 1200 روپے میں فروخت، بھنڈی کی سرکاری قیمت 145 جبکہ بازار 170 روپے کلو میں فروخت، اروی کی سرکاری قیمت 240 جبکہ بازار میں 300 روپے کلو میں فروخت، شملہ مرچ  کی سرکاری قیمت 80  جبکہ بازار میں 100 روپے کلو میں فروخت  کیا جا رہا ہے۔ لہسن دیسی سرکاری نرخ 270  جبکہ  اوپن مارکیٹ میں 300 روپے کلو میں فروخت، ادرک سرکاری قیمت 570 جبکہ بازار میں 650 روپے کلو میں فروخت، آلو سرکاری قیمت 75  جبکہ بازار میں 100 روپے کلو میں فروخت، پیاز سرکاری قیمت 95 روپے جبکہ  بازار میں 110 روپے کلو میں فروخت اور ٹماٹر  کی سرکاری قیمت 40روپے جبکہ  بازار میں 60 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب سندھڑی آم کی  سرکاری قیمت 150 جبکہ بازار میں 250 روپے کلو  میں فروخت ہو رہا ہے۔ فالسہ  کی سرکاری قیمت 270 جبکہ بازار میں 450 روپے کلو میں فروخت، تربوز سرکاری قیمت 30 جبکہ بازار میں 60 روپے فی کلو میں فروخت، آڑو  کی سرکاری قیمت 165 جبکہ بازار میں 250 روپےفی کلو میں فروخت، سیب سرکاری قیمت305  جبکہ  بازار میں 330 روپے کلو میں فروخت اور  کیلے کی سرکاری قیمت 160 جبکہ بازار میں 200روپے درجن میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں