ٹی 20 ورلڈ کپ :پاک بھارت میچ کے دوران دہشتگردی کا خطرہ ،سکیورٹی بڑھا دی گئی

30 May, 2024 | 10:28 AM

 (ویب ڈیسک)پاک بھارت میچ کے دوران دہشتگردی کے خطرے اور دھمکیوں کے پیش نظر نیو یارک کی سیکیورٹی کے حوالے سے نیا پلان سامنے آگیا ۔

 چند روز قبل ملنے والی دھمکیوں اور گزشتہ روز جاری کیا جانے والاپرتشددپوسٹر سامنے آنے کے بعد امریکا میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں پاک، بھار ت میچ کیلئے سکیورٹی کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ حکام کو ابھی تک رپورٹ شدہ خطرے کی پشت پناہی کا کوئی مصدقہ ثبوت نہیں ملا ہے، لیکن آئی سی سی نے کہا کہ نیویارک سمیت پورے ٹورنامنٹ میں سیکیورٹی مضبوط ہوگی۔ آئی سی سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایونٹ میں ہر ایک کی حفاظت  ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمارے پاس ایک جامع اور مضبوط سیکیورٹی پلان موجود ہے۔ ہم اپنے میزبان ممالک کے حکام کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور عالمی منظرنامے کی مسلسل نگرانی اور جائزہ لیتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں 9 جون کو بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کو دھمکیوں کی اطلاعمشکل ات کے بعد نیویارک کے آئزن ہاور پارک اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کا احاطہ کیا گیا ہے۔اس وقت عوامی حفاظت کا کوئی قابل اعتبار خطرہ نہیں ہے۔آئزن ہاور پارک اسٹیڈیم، جو مین ہٹن سے تقریباً 25 میل مشرق میں واقع ہے، 3 جون سے 12 جون تک آٹھ میچوں کی میزبانی کرے گا، جس میں پاکستان اور بھارت کا ہائی پروفائل مقابلہ بھی شامل ہے۔ ریاست نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول نے اشارہ کیا کہ ان کی انتظامیہ ان کھیلوں کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کئی مہینوں سے قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

 یاد رہے کہ مختصر اوور ز کی کرکٹ کا میلہ یکم جون 2024ء سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تقریباً ایک ماہ تک جاری رہے گا ۔

مزیدخبریں