ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹیم جیتے یا ہارے ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے، محسن نقوی کی کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے کی ہدایت

 ٹیم جیتے یا ہارے ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے، محسن نقوی کی کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے کی ہدایت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد علی)پاکستان ہاؤس لندن میں قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

 پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عشائیہ میں خصوصی شرکت کی،محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  ٹیم جیتے یا ہارے ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے،کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے کی ہدایت دی ہے،ڈرنا نہیں اچھے طریقے سے کھیلنا ہے۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم سے درخواست ہے ٹیم کو ایک مہینہ دیں، ٹیم جیت کر آئے گی، ٹیم ایک میچ ہار جائے تو پوسٹ مارٹم ہوتا ہے۔ 

 محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ تک ٹیم پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چار ہفتے بعد ٹیم فائنل میں ہوگی، اس وقت تک ٹیم کا ساتھ دیں، قومی ٹیم کے دماغ میں ایک بات ہو کہ قوم ہمارے ساتھ ہے تو وہ جیت جائے گی۔

  عشائیہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی، سابق وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ ، وزیراعظم شہبازشریف کے دامادعلی عمران،اسحاق ڈارکے بیٹے علی ڈار بھی شریک تھے۔