شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز نہ آئے،موٹرسائیکل سوارسب سےآگے

30 May, 2024 | 10:20 AM

(عابد چودھری)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکل سوارسب سےآگے،5ماہ کےدوران22لاکھ76ہزارسےزائدشہری قانون شکن نکلے۔

رواں سال ایک لاکھ 96ہزاربغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری،2لاکھ39ہزاربغیرلائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانےپرچالان ٹکٹس جاری کئےگئے۔قوانین کی خلاف ورزی پر5 لاکھ 61 ہزار 617 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق اپلائیڈفاراوربغیرنمبرپلیٹس1لاکھ40ہزارخلاف ورزی کرنیوالےپکڑے گئے،19ہزارگاڑیوں کیخلاف ون وے کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی، ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے پر 70 ہزار گاڑیوں کےخلاف ،ریڈسگنل کراسنگ پر28ہزار، سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 14 ہزار وہیکلز  جبکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 32 ہزارگاڑیوں کیخلاف جبکہ خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پر 40 ہزارگاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔
سی ٹی او نے بتایا کہ کارروائیوں کامقصدٹریفک قوانین کی بالادستی اور منظم ٹریفک کو یقینی بنانا ہے،چالان کا مقصد ریونیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی اصلاح مقصود ہے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں