شدید گرمی سے شہری بلبلا اٹھے،محکمہ موسمیات نے یکم جون سے طوفانی بارشوں کی  پیشگوئی کر دی

30 May, 2024 | 09:35 AM

Imran Fayyaz

(مائدہ وحید)سورج کی تپش سے شہر میں گرمی کی شدت برقرار،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے ،شدید گرمی باعث شہری نڈھال  ہونے لگے، محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں یکم جون تک آندھی، طوفان اور بارش کا امکان ظاہر کیا  ہے۔

 دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی شرح  228ریکارڈ کی گئی ،سی ای آر پی آفس 359،سید مراتب علی روڈ پر 305ریکارڈ،ایل ایے ایس265 اورڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح 238 ریکارڈ  کی گئی۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور مختلف شہروں میں  گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی توقع ہے، مشرقی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

 اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،چکوال، راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 کوہستان، سوات، چترال، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، بلوچستان کے بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 ملک بھر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی رہنے کا امکان ہے جبکہ مختلف شہروں میں بارش کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں یکم جون تک آندھی، طوفان اور بارش کا امکان ظاہر کیا  ہے۔

مزیدخبریں