ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطینی ریاست کے قیام سے خطے میں امن بحال ہوگا:سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ اب دو ریاستی حل کا وقت آگیا ہے فلسطینی ریاست کے قیام سے خطے میں امن بحال ہوگا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ اب دو ریاستی حل کا وقت آگیا ہے فلسطینی ریاست کے قیام سے خطے میں امن بحال ہوگا۔

 سعودی وزیر خارجہ میڈرڈ میں عرب وزارتی کمیٹی ارکان کی ہسپانوی وزیراعظم پیڈروسانچیزسے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی امن کا ضامن ہو سکتا ہے، اس کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا سپین کا ایک درست اور تاریخی فیصلہ ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے سپین، ناروے اور آئیرلینڈ کی جانب سے فلسطینیوں کو امید دلانے پرشکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کی کہ تینوں ملکوں نے درست وقت پردرست فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہسپانوی اقدام کی دوسرے بھی تقلید کریں گے تاکہ سپین دنیا میں امن اور بقائے باہمی کے حوالے سے امید کی کرن ثابت ہو خاص طور پر اسے وقت جب غزہ کو فوری جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی اشد ضرورت ہے۔

 اس موقع پر اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی کا بھی سپین کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلہ کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ غزہ میں جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ  دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے۔