فتح گڑھ: اتائی کے غلط انجکشن نے 24 سالہ لڑکی کی جان لے لی،گھر میں قیامت برپا

30 May, 2024 | 09:21 AM

Imran Fayyaz

فاران یامین:اتائی کلینک یا مسیحا کےنام پر موت کے اڈے،شہر میں جگہ جگہ موت بانٹنے والے ہیلتھ کیئرکمیشن کو مات دےگئے۔ فتح گڑھ میں بھی حوا کی بیٹی اتائیت کی بھینٹ چڑھ گئی۔

  لاہور کے علاقے فتح گڑھ میں اتائی نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی،مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 24 سالہ سحرش دم توڑ گئی۔ہنستے بستے گھرمیں قیامت برپا ہوگئی۔ہرکوئی غم سے نڈھال ہے۔والدہ نے بتایا کہ جسم میں درد اور بخار کی شکایت پرسحرش چھوٹی بہن لائبہ کے ساتھ اتائی کلینک  گئی۔مبینہ طورپر غلط انجکشن لگا نے سے دم توڑ گئی۔بیٹی کی اچانک موت کا سن کر والد کے آنسوں  نہیں رک  رہے تھے۔دیور نے بتایا کہ  جب وہ  کلینک پہنچا تو بھابھی کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی اور جسم نیلا تھا۔
غم سے نڈھال شوہر بولا کہ اسکا ہنستا بستا گھر چند لمحوں میں ختم ہو گیا۔ جب بھائی نے بیوی کی موت کا بتایا تو یقین ہی نہ آیا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر کے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں