(ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی مظالم رُکوانے میں ناکامی پر ترک صدر اردوان کا اسلامی ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لوگوں کو خیموں میں جلایا جا رہا ہے، مسلم دنیا کب متحد ہوگی۔
انقرہ میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہدا کی لاشیں سڑکوں پر بکھری ہوتی ہیں، اسرائیلی دہشت گرد فلسطینیوں کی حرمت کو پامال کر رہے ہیں۔
ان کا سوال کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ او آئی سی ان مظالم کے خلاف کب مؤثر پالیسی اپنائے گی؟ اسلامی دنیا کے قلب میں مٹھی بھر دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے اور کچھ نہ کرنے پر اللّٰہ ہم سب کا احتساب کرے گا۔