سٹی42: پاکستان ایران سرحد پر ایران کی سکیورٹی فورسز نے چار پاکستانیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
واشک کے ڈپٹی کمشنر نعیم عمرانی نے کہا کہ ایرانی سیکورٹی فورسز نے سرحد کے اس طرف چار پاکستانیوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔
ڈی سی نے بتایا کہ مرنے اور زخمی ہونے والوں کا تعلق بلوچستان کے رخشان ڈویژن سے ہے، زخمیوں میں سے ایک ابھی تک ایرانی فورسز کی تحویل میں ہے۔
ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد 'غیر روایتی راستوں' سے ماشکیل آ رہے تھے۔