چار پاکستانی ساؤتھ ایشئین ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ کے سیمی فائنلز میں بھارتیوں سے پنجہ لڑائیں گے

30 May, 2024 | 12:53 AM

سٹی42: ساؤتھ ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2024 میں  پاکستان کے4 ٹیبل ٹینس پلیئرز  سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ 

پاکستان کے چاروں پلیئرز کا مقابلہ بھارتی کھلاڑیوں سے ہے. سیمی فائنل میں پہنچنے والے   پلئیرز  میں ایک خاتون اور  تین بوائز شامل ہیں۔

شایان فاروق اور  حور فواد انڈر 19 جب کہ عباس امجد اور عبدل خان انڈر 15 کیٹیگری میں  ہیں۔

شایان فاروق کا مقابلہ بھارت کے بھٹاچارجی،  حور فواد کا مقابلہ پریا وارٹیکر سےہو گا۔

عباس امجد سرتھک آریا اور عبدل خان سوہام مکھرجی سے  سیمی فائنل میں میچ کھیلیں گے۔ 

 ایونٹ میں 14  پاکستانی پلیئرز حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلی جاری ہے۔

مزیدخبریں