ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے بیان ملک دشمن ایجنڈا کا حصہ ہیں، حنیف عباسی

Hanif Abbasi, Imran Khan, Anti State Agenda, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:  پاکستان مسلم لیگ  ن  کے  ایم این اے حنیف عباسی نےعمران خان کے بیان اور ان کے  ترجمانوں کی پریس کانفرنس کو  ملک دشمن ایجنڈا کا حصہ قرار دیا۔ 

راولپنڈی سے 2018 کے الیکشن میں عمران خان سے ہارنے، عمران کان کی حکومت میں جیل میں قید رہنے والے  اور 2024 کے الیکشن میں اسی حلقہ سے جیتنے والے رہنما حنیف عباسی نے  کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے  بانی کا بیان اور ترجمانوں کی پریس کانفرنسں ملک دشمن ایجنڈے کا حصہ ہے۔ یہ  لوگ کسی حملے سے پہلے ایک بار پھر ذہن سازی کررہے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں روزانہ جھوٹی کہانیاں پھیلانے کا مقصد عمران خان کیلئےاین آر او کا حصول ہے ۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ترجمان سیاسی مفاد کی خاطر قومی مفاد کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔  لیڈر جیل میں مزے سے سائیکل چلا رہا ہے، دیسی مرغیاں کھا رہا ہے اور  ترجمان باہر آ کراسکی مظلومیت کے ڈرامے کرتے ہیں ۔ دوسروں کو کال کوٹھڑیوں میں رکھنے والا خود شاہانہ طریقے سے جیل میں تمام سہولیات سے محضوض ہو رہا ہے ،اعلیٰ مثالیں دینے والا گھڑی چوری، 190 ملین پاﺅنڈ، 460ارب کے ڈاکے، سائفر اور عدت کا حساب دینے سے کیوں بھاگ رہا ہے ؟

 9 مئی کریں گے تو مقدمہ تو بنے گا۔  خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچیں گے تو مقدمہ تو بنے گا ۔ اسٹیبلشمنٹ بات نہ کرے توحملہ۔  عدالت بلائے تو جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ۔  شہداءکی یادگاروں ۔  قومی تنصیبات پر حملہ۔ اوئے زیبا جج کہنے والے آج عدلیہ کے محافظ بن گئے ہیں، سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکانے والے اور باضمیر ججوں کے خلاف جھوٹے ریفرنس بنانے والے کس منہ سے عدلیہ کے خودساختہ ترجمان بن گئے ،عدالتی احاطے میں مارکٹائی، تشدد اور گالی کا بھی کوئی نوٹس ہونا چاہیے۔