ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان پرملٹری کورٹ میں مقدمہ چلےگا، وہی جلاؤ گھیراؤکےماسٹرمائنڈ ہیں،راناثنااللہ

rana sana ullah, city42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پرملٹری کورٹ میں مقدمہ چلےگا، وہی جلاؤ گھیراؤکےماسٹرمائنڈ ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا پروگرام بنایا اور اس پر عمل کروایا، میری سمجھ کے مطابق یہ بالکل ملٹری کورٹ کا کیس بنتا ہے۔

انہوں نےکہاعمران خان ہی سارے جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹر مائنڈ ہیں، وہ گرفتاری سے پہلے سب کچھ طے کرکے گئے تھے، یہ توجیہہ بنتی ہی نہیں کہ عمران خان تو جیل میں تھے۔ساری منصوبہ بندی اور تیاری عمران خان کی گرفتاری سے پہلے کی تھی اور اس سب کے آرکیٹکٹ عمران خان ہیں، اس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

 دوسری جانب آج بھی اپنے ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے ایک بار پھر فوجی تنصیبات پر پارٹی کارکنوں کے حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا  کہ ’جس طرح فوج نے مجھے کمانڈو ایکشن کر کے گرفتار کیا، اس پر ردِعمل اگر فوجی نشان والی عمارتوں کے سامنے نہ آتا تو اور کہاں آتا۔