ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالی سال کےپہلےنو ماہ میں بجٹ خسارہ تین ہزار535ارب روپےتک پہنچ گیا

May Economic Report, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارتِ داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی میں مہنگائی کی شرح معمولی اضافہ کے ساتھ 34 سے 36 فیصد تک رہ سکتی ہے، رواں سال معاشی شرح نمو 0.29 فیصد رہی ہے، کم معاشی شرح نمو کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی، غیر یقینی سیاسی صورتحال سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا، روپے کی بے قدری کے باعث مہنگائی بڑھی ہے، کم بیرونی آمدن کے باعث قرضوں کی ادائیگی پر دباو آیا ہے۔

 اقتصادی صورتحال کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومتی اقدامات کے باعث معاشی استحکام دکھائی دے رہا ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے بجٹ خسارے پردباو بڑھاہے، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بجٹ خسارہ تین ہزار535ارب روپے تک پہنچ گیا، بجٹ خسارہ  گزشتہ سال کی نسبت بارہ فیصد زیادہ ہے، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 16فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم اس کےباوجود یہ مقررہ ہدف سے کم ہیں۔

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جولائی سے اپریل ترسیلات زر اور برآمدات میں 13 فیصد کمی ہوئی، 10 ماہ میں درآمدات اور سرمایہ کاری میں 23 فیصد کم ہوئی، اس دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 76 فیصد کم ہوگیا، 26 مئی 2022 کو ڈالر کی قیمت 202 روپے تھی، 26 مئی 2023 کو ڈالر کی قیمت 285 روپے 16 پیسے ریکارڈ کی گئی۔