وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز آئیوفی شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ کی ملاقات

30 May, 2023 | 11:03 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز آئیوفی شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے  شیخ ابراہیم  بن خلیفہ الخلیفہ کو پاکستان میں اسلامک کیپیٹل مارکیٹس پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کروانے پر مبارکباد دی۔  شیخ ابراہیم بن خلیفہ آل خلیفہ نے پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ شیخ ابراہیم نے کہ پاکستان مسلم  دنیا کا ہمیشہ سے قریبی شراکت دار ملک رہا ہے۔  

ملاقات میں شیخ ابراہیم نے پاکستان میں سماجی بہبود کے مختلف منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، اس کے علاوہ شیخ ابراہیم نے خواتین اور نوجوانوں کے لیے استعداد کار میں اضافے اور آسان قرضوں کی  سہولت دینے اور کاروباری افراد کے لیے   بھی قرضوں کی فراہمی کی خواہش کا اظہار کیا ۔

وزیر خزانہ نے شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ کو نوجوانوں اور بالخصوص خواتین کی مدد کے لیے موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اس نوعیت کی مختلف مائیکرو فنانس اسکیموں کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ 

مزیدخبریں