آصف علی زرداری کی آمد آج موخر،کل لاہور پہنچیں گے

30 May, 2023 | 09:27 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور آمد آج موخر ہوگئی، آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے۔

آصف علی زرداری کا لاہور میں دو سے تین روز قیام متوقع ہے۔ کل آصف علی زرداری ماڈل ٹاؤن میں مخدوم احمد محمود کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس میں جنوبی پنجاب، وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہونگی۔

مزیدخبریں