ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے حکومتی فیصلے کی پابند ہو گی، پی سی بی

قومی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے حکومتی فیصلے کی پابند ہو گی، پی سی بی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی سی بی نے مختلف امورپر اپنے تحفظات پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی سی سی وفد کے سامنے رکھ دئیے ، مذاکرات بدھ کے روز بھی جاری رہیں گے ۔
 پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو قذافی سٹیڈیم پہنچے تو پی سی بی آفیشلز نے استقبال کیا۔ آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو نے قذافی سٹیڈیم کی گراؤنڈ دیکھی۔ آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان اجلاس میں نجم سیٹھی کے علاوہ پی سی بی کے دیگر حکام بھی شریک تھے ۔جنہوں نے بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کی شمولیت بارے اپنا مؤقف پیش کیا ۔

پی سی بی حکام نے کہا اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئے گی تو پاکستان ٹیم بھی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے بھارت جانے سے قبل حکومتی فیصلے کی پابند ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے آئی سی سی کے آئندہ چار سالہ فنانشل پلان پر بھی تحفظات سے آئی سی سی کے بڑوں کو آگاہ کردیا۔ پاکستان میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور دیگر امور پربھی بات چیت کی گئی۔