سانحہ 9 مئی کے ملزمان سے رابطے میں رہنے والوں، رشتہ داروں کی پکڑکا سلسلہ شروع

30 May, 2023 | 07:51 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: لاہور پولیس نمبر گیم میں پڑ گئی،سانحہ 9 مئی کے ملزمان کےساتھ رابطے میں رہنے والوں، دوستوں اوررشتہ داروں کی بی اور سی لسٹ بنا کر گرفتاریاں کی جانے لگیں۔

سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے لاہور پولیس کی انوکھی منطق سامنے آ گئی۔ جناح ہاوس، سرکاری اداروں پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کی بھی پکڑ دھکڑ کا سلسہ جاری ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے واقعہ میں ملوث ملزمان کو لسٹ اے جبکہ رشتہ داروں اور دوستوں کی بی اور سی لسٹ تیارکیں گئی ہیں۔ بی اور سی لسٹ کے تحت پولیس کی جانب سے ملزمان کے عزیز و اقارب اور دوستوں کو بھی حراست میں لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس اب تک سینکڑوں کو افراد کو حراست میں لے چکی ہے جبکہ سی ٹی ڈی سے کلئیر ہونے کے باوجود متعلقہ پولیس نے فون پر بات کرنے والوں کو دھر لیتی ہے۔مبینہ رشوت کے عوض حراست میں لئے جانے والوں کو رہا کر دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں