ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریڈیو پاکستان کا مالی بحران ، وزارت اطلاعات نے فنڈز مانگ لیے

ریڈیو پاکستان کا مالی بحران ، وزارت اطلاعات نے فنڈز مانگ لیے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزارت اطلاعات نے ریڈیو اور اے پی پی کے کے لیے 2 ارب 80 کروڑ روپے مانگ لیے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات نے سمری ای سی سی کو بھیج دی ۔ریڈیو پاکستان کے لیے 2 ارب 34 کروڑ روپے اور  اے پی پی کے لیے 45 کروڑ روپے کے اضافی فنڈ مانگے گئے ہیں ۔

ریڈیو پاکستان کے ملازمین اور پینشنرز کو گزشتہ کئی ماہ سے ادائیگیاں نہیں ہو سکیں جبکہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے آج ریڈ زون میں مظاہرہ بھی کیا ۔ ای سی سی آئندہ ایک دو روز میں وزارت اطلاعات کی سمری پر غور کرے گی ۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-05-30/news-1685457883-1654.jpg