محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز  کی ملاقات

30 May, 2023 | 06:23 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز  نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور صحت، لائیوسٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ،پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان او رآسٹریلیا کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ او رپولیس ٹریننگ کے حوالے سے آسٹریلیاکے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔   ڈیری ڈویلپمنٹ اور لائیوسٹاک میں آسٹریلیا کو بہت مہارت حاصل ہے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ ان شعبوں میں آسٹریلین ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ 

آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ  پنجاب حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔  پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کریں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ،سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلیٰ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن،ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں