(جنید ریاض)لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کا آغاز 5 جون سے ہوگا،امیدواروں کو رولنمبر سلپ جاری کردی گئی ۔
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز 5 جون سے ہوگا۔ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت یکمشت امتحانات شروع ہونگے۔رواں سال سوا ایک لاکھ سے زائد امیدوار پارٹ ون کے امتحان میں شرکت کریں گے۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات 3 جون کو ختم ہونگے۔طلباء لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی رولنمبر سلپ ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔تعلیمی اداروں سے منسلک امیدواروں کو اپنے متعلقہ ادارے سے رولنمبر سلپ حاصل کرسکیں گے۔