(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کم ہوگئی۔ کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہو گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی تھی۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1458 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 99 ہزار 588 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 11 ڈالر اضافے کے بعد 1956 ڈالر فی اونس ہے۔