معروف اداکار نصیرالدین شاہ مسلمانوں کے حق میں بول پڑے

30 May, 2023 | 05:05 PM

سٹی 42: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے بھی آخر کار بھارتی حکومت کی  اسلاموفوبیا پھیلانے  پر خاموشی توڑ دی ہے۔

بالی ووڈ کی بےشمار فلموں میں اہم کردار ادا کرنے والے معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے بھارتی حکومت پر اسلاموفوبیا پھیلانے کا الزام عائد کر دیا۔اداکار نے بھارت میں مسلم کمیونٹی کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہے فلمیں ہوں یا حقیقت مسلمانوں سے نفرت آج کل فیشن بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پریشان کن وقت ہے مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے حکومتِ وقت نے چالاکی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف لوگوں کے ذہن آلودہ کر دیئے ہیں اب پڑھے لکھے اور باشعور ہندو بھی مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پریشان کن وقت ہے مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے حکومتِ وقت نے چالاکی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف لوگوں کے ذہن آلودہ کر دیئے ہیں اب پڑھے لکھے اور باشعور ہندو بھی مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں