ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آڈیولیکس کمیشن انصاف کے تقاضوں کے مطابق بنایاگیا، خواجہ آصف

آڈیولیکس کمیشن انصاف کے تقاضوں کے مطابق بنایاگیا، خواجہ آصف
کیپشن: Khawaja Asif, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آڈیولیکس کمیشن انصاف کے تقاضوں کے مطابق بنایاگیا، جدید ٹیکنالوجی سے کوئی بھی ڈیوائس ہیک کی جاسکتی ہے،  امید تھی چیف جسٹس خود کو آڈیو لیکس کمیشن سے الگ رکھیں گے۔

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیرتحقیقات معاملات میں چیف جسٹس کی خوش دامن بھی شامل تھیں، چیف جسٹس پاکستان نے آڈیو لیکس کمیشن کے عمل کو روک دیا، آڈیو میں ثاقب نثار کے بیٹے کروڑوں روپے کا سودا کرتے ہوئے پائے گئے، عدلیہ میں ون مین شو ختم کرنے کے لیے قانون متعارف کرایا گیا، عدلیہ اور پارلیمنٹ میں کئی ماہ سے معاملہ چل رہا ہے۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعاً کوئی کردار نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں۔ عمران خان کو فوج یا رینجرز نے گرفتار نہیں کیا تھا، رینجرز نے گرفتاری میں صرف پولیس کی مدد کی، عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیح پیش کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کا جواز اور بہانہ تلاش کر رہے ہیں۔تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے ابھی اتحادیوں سے مشاورت اور بحث و تمحیث شروع نہیں ہوئی، اگر پابندی کی فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ بھی کر لیا جائے گا، تحریک انصاف پر پابندی کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی بنانے کے ساتھ متبادل کمیٹی بھی بنا دے، اگر مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی چھوڑ جائے تو کوئی متبادل انتظام بھی ہونا چاہیے۔

میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نوازشریف ضرور پاکستان آئیں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer