ویب ڈیسک: چین کا خلائی جہاز شین زو 16 تیان گونگ منگل کے روز خلا میں موجود چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ کامیابی کے ساتھ منسلک ہوگیا۔
چین کی سینہوا نیوز ایجنسی نے چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے حوالہ سے بتایا کہ منگل کے روز خلائی جہاز شین زو 16 کےخلا میں موجود اسپیس اسٹیشن کے ساتھ اٹیچ ہونے کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا۔
شین زو اسپیس شپ کو شمال مغربی چین میں جن شوان سیٹلائیٹ لانچنگ سنٹر سے لانگ مارچ 2 ایف کیرئیر راکٹ کے زریعہ خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔ جہاز میں خلائی سائنسدان جن ہائی پن، زو یینگ زو اور مدار میں پے لوڈ آپریشنز کے سویلین ماہر پروفیسر گوئی ہائی شاو موجود ہیں۔
یونیورسٹی پروفیسر گوئی خلا میں جانے والے پہلے چینی شہری ہیں۔
China on Tuesday launched the Shenzhou-16 manned spaceship, sending three astronauts to its space station combination for a five-month mission.pic.twitter.com/2Ys9sEUoiR
— Kina i Danmark (@ChinaInDenmark) May 30, 2023