حکومت نےایکسپورٹ انڈسٹری کےلئے گیس سستی کر دی

30 May, 2023 | 01:55 PM

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا  مطالبہ تسلیم کر کے ایکسپورٹ سیکٹرکےلئےقدرتی گیس کی سبسڈی بحال کردی۔

ٹیکسٹائل انڈسٹری اور دوسری 4 ایکسپورٹ انڈسٹریز  کو دو ماہ کے لئے گیس 13 ڈالر فی یونٹ کی بجائے 9 ڈالر فی یونٹ فراہم کی جائے گی۔ 

حکومت کے اس مثبت اقدام سے ٹیکسٹائل انڈسٹری  کی ایکسپورٹس میں 1 بلین ڈالر اضافہ کا امکان ہے۔ ایکسپورٹ کے لئے کپڑا تیار کرنے والی ٹیکسٹائل ملز نے پیداواری لاگت میں کمی پر سکھ کا سانس لیا ہے اور اس اطلاع سے فیصل آباد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ انرجی کی لاگت میں کمی سے ٹیکسٹائل ملز کی پیداوار بڑھے گی اور  حکومت کے اس مثبت اقدام سے ٹیکسٹائل انڈسٹری  کی ایکسپورٹس میں 1 بلین ڈالر اضافہ کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے  اپریل میں ایکسپورٹ سیکٹرز کے لئے گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم کی تھی جس سے  پروڈکشن میں30 فیصد تک کمی آئی تھی۔

مزیدخبریں