ویب ڈیسک: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شادمان لاہور میں واقع اپنے سکول پہنچ گئے۔
منگل کے روز نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی شادمان ٹاون میں واقع اپنی مادر علمی کریسنٹ ماڈل ہائرسیکنڈری سکول پہنچے توسیکرٹری سکولز ایجوکیشن مقبول احمد دھاولہ نےان کااستقبال کیا۔محسن نقوی نےسکول کےسابقہ اساتذہ سےملاقات کی اور ان کےساتھ اپنےکمرہ جماعت میں بھی گئے۔
اسکول کی انتظامیہ نے اس موقع پر اپنے ہونہار شاگرد کےلئے ایک ساددہ سےاستقبالیہ کا اہتمام کیا تھا۔سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اخترخان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا غلام حسین،اسکول پرنسپل رابیعہ نجم ،لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمدعلی اورانوارسعید بھی استقبالیہ میں موجودتھے۔