ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبدیلی سرکار کے دور کا غریب عوام کے ساتھ سستے اپارٹمنٹس کا مذاق

تبدیلی سرکار کے دور کا غریب عوام کے ساتھ سستے اپارٹمنٹس کا مذاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: تبدیلی سرکار کے دور کا غریب عوام کے ساتھ سستے اپارٹمنٹس کا مذاق ، نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ تین سال بعد بھی بنیادوں سے باہر نہ نکل سکا, تبدیلی سرکار اور ایل ڈی اے کی نااہلی سے 27 لاکھ کا اپارٹمنٹ 52 لاکھ سے تجاوز کرگیا.

ایل ڈی اے حکام نے بھی کم آمدن والوں کے منصوبے کو پس پشت ڈال دیا ہے ، پہلے فیز میں 2 لاکھ 70 ہزار جمع کرانے والے 896 افراد انتظار کی سولی پر لٹگ گئے ہیں، ایل ڈی اے نے دس ارب کی لاگت سے چار ہزار اپارٹمنٹس بنانے تھے ۔ دسمبر دو ہزار بیس میں ایل ڈی اے اتھارٹی نے منظوری دی تھی ۔ فروری دوہزار اکیس میں پہلا فیز مکمل ہونا تھا ۔

563 کنال پر 125 بلاکس بننے تھے جو آج تک نامکمل ہیں ۔ کئی حکومتیں آئیں اور چلی گئیں لیکن ہلوکی پر نیا پاکستان اپارٹمنٹ منصوبہ مذاق بن گیا ہے ۔ ایل ڈی اے کی نااہلی سے کم آمدن والے افراد بددلی کا شکار ہوکر ڈائون پیمنٹ کی واپسی کا تقاضا کرنے لگے ہیں ۔