روپیہ کمزور، ڈالر مزید تگڑا ہوگیا

30 May, 2023 | 11:46 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستانی روپیہ مزید کمزور،ڈالر کی طلب زیادہ اور سپلائی کم ہونے کے باعث روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح قائم ہو گئی،ڈالر اڑان بھرتے ہوئے 316روپے تک جاپہنچا،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 27 پیسے کے اضافے سے 285 روپے 42 پیسے پر بند ہوئی۔

  دوسری جانب امریکی جریدے بلوم برگ  نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں، پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں