ویڈیو؛عامر لیاقت کی دلہن بننے کو تیار، ایک اور چہرہ سامنے آگیا

30 May, 2022 | 11:11 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی مگر کچھ ایسے خواہشمند لڑکی سامنےآرہی ہیں جو عامر لیاقت سے شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں، چوتھی بیوی بننے کو تیارایک اور خاتون نے عامر لیاقت کو شادی کوخصوصی پیغام دیا۔

تفصیلات کےمطابق عامر لیاقت کی نے تیسری اہلیہ دانیہ ملک بھی ان کو چھوڑ چکی ہیں جس پر عامر لیاقت رنجیدہ ہوئے اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے دانیہ سے معافی بھی مانگی، عامر لیاقت کی اب تک تین شادیاں ہوچکی ہیں جو کہ فلاپ رہیں، عامر لیاقت کی تیسری شادی کے ناکام ہونے پر مختلف خواتین نے انہیں شادی کو پیغام بھیجا، اب ایک اور خاتون سامنےآئی جو ان کی دلہن بننے کو تیار ہے۔

سٹی42 کو انٹرویو دیتے ہوئے عالیہ شاہ نے کہا کہ میں عامر لیاقت کو اس وقت سے جانتی ہیں جب وہ جوان، خوبصورت اور پروگرام کرتے تھے، خاتون نے کہا ورسٹائل ہیں وہ اور یہ ہی ان کی خوبصورتی ہے، تین شادیوں کے ٹوٹنے پر کہا کہ مجھے سب معلوم ہے، دانیہ اور عامر لیاقت کا اپنا معاملہ ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ ایسے ہوسکتے ہیں، عامرلیاقت معصوم ہوسکتے ہیں۔

مزید کہا کہ مجھے عامرلیاقت کی شخصیت اچھی لگتی ہے کوئی اور ٹارگٹ نہیں، میرے آئیڈیل ہیں اور پاک رستے میں ایک ساتھ رہیں اور کوئی میری ان سے ڈیمانڈ نہیں،یہ ضروری نہیں کہ مجھےجتنی ان سے محبت ہے وہ بھی اتنی کریں،میری ملاقات عامرلیاقت سے ابھی تک نہیں ہوئی، دل چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں، ابھی بھی لوگ ہیں جو ان کو پسند کرتے ہیں۔

خاتون کا کہناتھا کہ شادی کے لئے تیار ہیں، عامر لیاقت کو دانیہ محبت نہ دے سکی ہو اس لئے علیحدگی ہوئی اور اگر وہ نشہ کرتے ہیں تو اتنی محبت دوں گی کہ وہ یہ سب چھوڑ دیں گے، عامر لیاقت سے شادی ہوجائے گی تو حق مہر بھی کچھ نہیں لوں گی، تین معاملات جو ان کے ساتھ ہوئے وہ دل برداشتہ نہ ہوں چاہنے والے ابھی بھی پسند کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں