(شاہد ندیم سپرا)شہر میں بجلی کے بعد گیس کا بحران بھی سر اٹھانے لگا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل این جی کی درآمد متاثر ہونے کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو بھی ایک بڑے بحران کا سامنا کرنے کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ابھی سے گیس کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موسم سرما کی طرح مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل کرنا شروع کر دی ہے، صرف کھانا پکانے کے اوقات میں گیس پریشر کو بڑھایا جا رہا ہے، دیگر اوقات میں پریشر ڈاؤن کر دیا جاتا ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ کیپٹو پاور انڈسٹری کو منظور شدہ لوڈ کا پچاس فیصد گیس دی جا رہی ہے تاہم سی این جی سیکٹر کو گیس ابھی نہیں دی جا سکے گی۔