گلوکار سدھو موسے والا کی قتل سے کچھ منٹ پہلے کی ویڈیو

30 May, 2022 | 10:14 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار سدھو موسے والا کو گزشتہ روز قتل کردیا گیا۔ انہیں پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہر کے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ قتل سے کچھ منٹ پہلے   گلوکار کی ویڈیو سامنے آچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق معروف بھارتی پنجابی گلوکار کے قتل کی خبر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیلی،29 سالہ سدھو کے قتل پر پورے بھارت میں گہرام مچا ہوا ہے،پاکستان میں جو ان کے مداح ہیں وہ بھی افسردہ ہیں،سوشل میڈیا پر گلوکار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو ان کے قتل سے کچھ ہی منٹ قبل بنائی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار اپنی کالے رنگ کی چیپ میں جارہے ہیں۔

ان کی گاڑی کے پیچھے ایک سفید رنگ کی کار کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ دو گاڑیاں اور تھیں،گاڑی کو موڑتے وہ ضلع مانسا کے گاؤں جواہر پہنچتے ہیں تو سدھو موسے والا جو کہ خود گاڑی چلارہے تھے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی گئی، سدھو موسے والاکے ساتھ ان کا ایک دوست اور کزن بھی شدیدزخمی ہوئے۔

سدھو موسے والاکو سینے,ٹانگ پر گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ملزمان نے گاڑی کے ٹائروں پر گولیاں ماریں،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ  30 گولیاں فائر کی گئیں۔

مزیدخبریں