(ویب ڈیسک)سابق ایم این اے عدنان اورنگزیب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
میاں گل عدنان اورنگزیب ہزارہ یونیورسٹی سے واپس جارہے تھےکہ راستے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔خاندانی ذرائع نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے ٹریفک حادثے میں انتقال کی تصدیق کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔