حکومت کا یوٹرن، ہفتہ کی سرکاری چھٹی سے متعلق بڑا فیصلہ

30 May, 2022 | 09:53 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر، وزیراعظم اپنا فیصلہ واپس نہ لینے پر ڈٹ گئے ، ہفتہ کی سرکاری چھٹی بحال کرنے کی تجویز ایک مرتبہ پھر مسترد کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنا فیصلہ واپس نہ لینے پر ڈٹ گئے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تجویز کو شامل نہیں کیا گیا، ہفتہ کی سرکاری چھٹی بحال کرنے کی تجویز ایک مرتبہ پھر مسترد کردی، ملازمین کو ہفتے میں ایک اتوار کی چھٹی ہوگی۔

گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا اعلان کیا تھا،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی کال پر سرکاری ملازمین نےاحتجاج کا اعلان کیاتھا، جس میں کہا گیا کہ احتجاجی ملازمین فنانس ڈویژن سے مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سرکاری ملازمین نےہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا، کہا کہ حکومتِ 10 فروری 2021 کے معاہدے پر عمل درآمد کرے۔

چاروں ایڈہاک الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کئے جائیں،وفاقی ملازمین کی اب گریڈیشن کی جائے۔ ٹائم اسکیل پروموشن دیا جائے،مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں اصافہ کیا جائے،سرکاری افسران نے ملازمین کو ملاقات میں چھٹی بحال کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

مزیدخبریں