(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کی نااہلی کا معاملہ,خاتون منحرف رکن نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا، پی ٹی آئی کی منحرک خاتون رکن نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، منحرف رکن زہرہ بتول نے الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
استدعا کی کہ اپیل منظور کر کے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں پارلیمانی پارٹی کی جانب سے کوئی ڈائریکشن جاری نہیں ہوئی،پارلیمانی پارٹی کا نہ کوئی اجلاس ہوا نہ ہی کوئی پالیسی طے ہوئی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ حقائق کے منافی برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی نے وزیراعلٰی پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا گیا تھا، پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔