(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک اور ماڈل نے مبینہ طور پرخود کشی کرلی۔
بھارت کے شہر کولکتہ میں ایک ماڈل اپنے گھر مردہ پائی گئیں، پولیس کے مطابق 18 سالہ سرسوتی داس ایک ماڈل اور میک اپ آرٹسٹ تھیں ،جن کی لاش گھر کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی ۔سرسوتی نے اپنے دوپٹے کیساتھ پھندہ لیکر خود کشی کی ۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے تاہم ہمیں دوسرے زاویوں پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے،اہلکار نے کہا کہ ہم یہ بھی جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا سرسوتی کا تین دیگر ماڈل منجوشا نیوگی، بدیشا ڈی ار یا ٹیلی ویژن اداکارہ پلبی ڈے سے کوئی تعلق تھا جن کی موت مبینہ طورپر خودکشی کی وجہ سے ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ دوہفتوں میں یہ چوتھی ماڈل ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے ۔