ملک کو بھنور سے نکالنے کا راستہ کیا ہے؟شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

30 May, 2022 | 05:41 PM

Imran Fayyaz

(علی اکبر)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور رہنما ق لیگ چودھری پرویزالٰہی کا مطالبہ کیا ہے کہ پولیس نےچادرچاردیواری کا تقدس پامال کیا،عالمی پارلیمانی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔

شاہ محمود کہتے ہیں پی ٹی آئی حکومت کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی، عوام عمران خان کی کال پر باہر نکلیں گے،پرویزالٰہی کا کہنا ہےجنہوں نےتشدد،زیادتیاں کیں انکا اسمبلی کمیٹی میں ٹرائل ہوگا،4،4ماہ کی سزادی جائیگی۔
 تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی، ملاقات میں مونس الہی اور زین قریشی بھی شریک ہوئے۔اس موقع پرشاہ محمود قریشی نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمر سرفراز چیمہ اور عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد پرویزالٰہی سے ملاقات ہوئی،متفق ہیں کہ25مئی کوپنجاب پولیس کا بدترین استعمال ہوا،تاریخ میں مثال نہیں ملتی،عدالتی حکم کے باوجودکارکنوں کورہانہیں کیاگیا،پارٹی اورارکان اسمبلی کےالگ الگ اجلاس طلب کیےہیں۔عمران خان کوپشاورمیں رپورٹ پیش کی جائیگی۔
شاہ محمود قریشی کامزیدکہنا ہے کہ پنجاب میں غیرآئینی وزیراعلٰی مسلط ہے،ملک کوبھنورسےنکالنےکاایک ہی راستہ عام انتخابات ہے،ہرادارےکوپاکستان کےمفادکاسوچناچاہیے۔اگرمارچ میں لوگ نہیں تھےتوشیلنگ اور کنٹینرکیوں لگائے۔
سپیکرپنجاب نےکہاکہ حمزہ شہبازکاالیکشن بھی غلط تھااورحلف بھی،لانگ مارچ کےموقع پرارکان اسمبلی کیساتھ زیادتیاں کیں،ملوث بیوروکریٹس کےاسمبلی میں ٹرائل ہونگے،ٹرائل کرکےچارچارماہ کی سزادیں گے

شاہ محمود قریشی اور پرویزالٰہی نےضمنی انتخاب،آئینی اور سیاسی بحران کے حوالے سےمختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا،رہنمائوں نےقانونی وسیاسی محاذپرحکومت کوٹف ٹائم دینےپراتفاق کیاہے۔

مزیدخبریں