الیکشن کمیشن کےنئے ممبران تعینات کردیئے گئے

30 May, 2022 | 04:44 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کر دی۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کر دی، پنجاب سے بابر حسن بھروانہ جبکہ خیبر پختونخواہ سے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان بطور ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا۔

تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی گئیں،دونوں آسامیاں سابقہ ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں