عوام کو گھی پر سبسڈی کیوں نہیں دی جا سکتی؟بڑی خبر آ گئی

30 May, 2022 | 04:37 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)کابینہ نہ ہونے سے پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں قانونی سطح پر مشکلات کا شکار، پنجاب حکومت کے لیے عوام کو سستے گھی کی فراہمی کے لیے سبسڈی دینا مشکل ہو گیا ۔
پنجاب میں عوام کو سستے گھی کی فراہمی کے لیے محکمہ صنعت و تجارت نے 10 روز سے پلان تیار کر رکھا ہے جس میں فی کلو گھی کی قیمت پر 25 روپے کی سبسڈی پنجاب حکومت نے دے گی لیکن وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کیا گیا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر سستے گھی کی فراہمی کے لیے ماہانہ 40 کروڑ روپے کئی سبسڈی نہیں دی جاسکتی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ افسران نے وزیر اعلی پنجاب کو باقاعدہ رائے دی ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر عوام کو سبسڈی دینے سے قانونی پچیدگیاں پیدا ہوں گی ۔افسران نے رائے دی ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے کابینہ سے منظوری لینا مشروط ہے جبکہ دوسری جانب عوام کو فوری ریلف دینے کے لیے وفاق سے منظوری لینے کی تجویز بھی دی گئی ہے جس میں بریج فنانس فارمولا کے تحت منظوری لینے کی رائے دی گئی ہے تاکہ جلد از جلد عوام کو گھی پر بھی سبسڈی دی جاسکے ۔

مزیدخبریں