ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

62 سال پاکستان فوجی آمروں اور 2 خاندانوں کے ہاتھوں میں چلا ہے، عمران خان

 62 سال پاکستان فوجی آمروں اور 2 خاندانوں کے ہاتھوں میں چلا ہے، عمران خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نے کہا کہ 62سال پاکستان ملٹری ڈکٹیشن اور 2 خاندانوں کے ہاتھوں میں چلا ہے اور میرا دور حکومت صرف ساڑھے 3 سال چلا ہے اور ہمارے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا لیکن امریکا کے کہنے پر اس حکومت کے خلاف سازش کر کے اسے گھر بھیج دیا گیا۔ 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے اور آپ نے ملک بچانے کو جہاد سمجھنا ہے کیونکہ ملک فیصلہ کن موڑ پر کھڑاہے جبکہ جمہوریت کی اخلاقیات ہوتی ہیں اور پاکستان میں سب حکومتیں کرپشن کے الزامات کے تحت گئیں اور ہماری حکومت پہلی حکومت ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام  نہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2022 میں ملک کی گروتھ 6 فیصد تھی اور ہماری حکومت میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر گئیں اور کورونا کے حوالے سے سب سے بہتر اقدامات ہم نے کئے اور عالمی وبا کے بعد سب سے زیادہ روز گار ہماری حکومت نے دیا اور پاکستان کورونا کے خلاف اقدامات کرنے میں ٹاپ 5 ملکوں میں تھا

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جومراسلہ   امریکا سے آیااس میں واضح طور پر دھمکی دی گئی ہے اور ڈونلڈ لو ہمیں دھمکی دیتا ہے عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گے تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی تاہم آج ہم کھڑے نہ ہوئے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ میں کسی سے کوئی جنگ نہیں چاہتا اور ہندوستان کبھی اجازت دے گا کہ امریکا جا کر وہاں ڈرون حملہ کرے؟ اور ہندوستان نے کبھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کی جبکہ ہم نے امریکہ کی جنگ لڑی انہوں نے شکریہ تک ہمیں نہیں کہا۔ 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 62سال پاکستان ملٹری ڈکٹیشن اور 2 خاندانوں کے ہاتھوں میں چلا ہے اور میرا دور حکومت صرف ساڑھے 3 سال چلا ہے اور ہمارے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا لیکن امریکا کے کہنے پر اس حکومت کے خلاف سازش کر کے اسے گھر بھیج دیا گیا۔