سری لنکا کے بعد ایک اور بڑی ریاست ڈیفالٹ ہونے کے قریب پہنچ گئی

30 May, 2022 | 04:08 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: سری لنکا کے بعد بھارت کی ریاست کیرالا بھی ڈیفالٹ ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے اور ریاست کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی رقم ختم ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالا نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن کی ادائیگی اور حکومتی معاملات چلانے کے لیے مرکزی حکومت سے مدد طلب کر لی ہے۔

کیرالا نے مرکزی حکومت سے 1000 کروڑ روپے ادھار دینے کی استدعا کی ہے تاہم بی جے پی ہندو انتہا پسند مرکزی حکومت نے تاحال ریاست کیرالا کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

بھارتی قوانین کے تحت کوئی بھی ریاست ہنگامی صورت حال میں حکومتی معاملات چلانے کے لیے مرکز سے 5000 کروڑ روپے تک ادھار لے سکتی ہے جبکہ کیرالا کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران پہلی بار ادھار مانگا ہے۔

یاد رہے کہ شدید معاشی بحران کے باعث سری لنکا نے چند روز قبل ہی باقاعدہ طور پر ڈیفالٹ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں